کراچی :پاکستان کی مایا ناز گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے تعلق ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے گردش کرتی افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ‘میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں جن کی وجوہات ہوتی ہیں’۔