29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی: مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کل 29 اکتوبر کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کیخلاف ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں جس میں ضلع سطح پر ہزاروں لوگ شرکت کرینگے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پرضلع سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا اور ملک گیر احتجاج میں ضلعی سطح پر پیپلزپارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران، ضلع پارٹی قیادت اور کارکنان بھرپور شرکت کرینگے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرکے عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ انہوں نے مزید کہا عوام اس نالائق حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں،مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ نااہل حکومت سے نجات مل سکے۔

Share            News         Social       Media