کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تاریخ ساز فتح پر پوری قوم خوشی سےنہال ہے کرکٹ ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست فاش دینےپر کرکٹ شائقین کےساتھ ساتھ سیاستدان مذہبی رہنما اور تمام ملکی اہم شخصیات بھی بےپناہ خوشی کےجذبے سےسرشار ہیں وزیراعظم عمران خان نےسعودی عرب سےاپنےپیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پوری قوم کو اپنی ٹیم پر فخر ہے بابر اعظم نے شاندار کپتانی کی اور ٹیم کو لیڈ کیا وزیراعظم عمران خان نے میچ وننگ پرفارمنس پر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کی بھی تعریف کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنےپیغام میں کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم نےہم سب کا سرفخر سےبلند کردیاہےبھارت کےخلاف کامیابی پر آرمی چیف نے پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف سابق صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو آصفہ بھٹو زرداری وفاقی وزرا علی زیدی حماد اظہر اور دیگر نے پاکستانی شاہینوں کےمیچ وننگ شارٹ لگتےہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنےپیغامات کےزریعے تہینتی پیغام دیئے آصف زرداری نےکہاکہ پاکستانی کرکٹرز نے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوالیا میاں شہبازشریف نےہر شعبےمیں بھارت کو ناک آوٹ کرنےپر ٹیم کو شاباش دی۔