کراچی:آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے پیارے آقاﷺ ؑکی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے ”محفل میلاد برائے خواتین“ کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیا جس میں معروف خواتین نعت خواں اور اسکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔محفل میلاد کی میزبانی کے فرائض آرٹس کونسل گورننگ باڈی کی رکن نصرت حارث نے انجام دیے،محفل میلاد کا باقاعدہ آغاز معروف نعت خواں سارہ معین نے کلامِ پاک کی تلاوت اور حمد باری تعالیٰ سے کیا، جبکہ معروف نعت خواں تابندہ لاری نے اپنی سریلی آواز میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔۔خاتون اسکالر فرحانہ اویس نے اپنے خوبصورت انداز و بیان سے پیارے آقاﷺ کی زندگی کے کچھ پہلووں پر روشنی ڈالی ۔۔ محفل میلاد میں سعدیہ رضا، ثمینہ کمال، نورین افضال، الماس نایاب، نائلہ سیمی، تبسم وارثی اور ثناءعلی نے بھی رحمت اللعالمین کی شان میں کلام پیش کیے۔
