کراچی :چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے حلقہ انتخاب ایل اے 12 میں پی پی پی امیدوار کی کامیابی پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک اور جیت پر تمام کارکنان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو بالآخر ایک اور ضمنی انتخاب میں شکست سے دوچار کردیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک جئے بھٹو بے نظیر کا نعرہ گونج رہا ہے۔