01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی کی ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی طور پر صلح مشورے شروع کردیئے ہیں ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کو اس پورے معاملے پر خاصی تشویش ہے۔
آغاسراج درانی کی متوقع گرفتاری اور قانونی صورت حال پر مشاورت پر حکومت سندھ اور پارٹی قیادت قانونی مشیروں سے مشاورت کررہی ہے۔ آغاسراج کی جانب سے قانونی ریلیف کے لئے مزید آپشنز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کےارکان کو کراچی طلب کرلیاگیا
ہے۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے بھی اپنی کابینہ کے سینئر وزرا سےمشاورت شروع کردی ہے تاکہ سندھ کی اپوزیشن اس صورت حال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے ۔

Share            News         Social       Media