کراچی: سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغاسراج درانی کی گرفتاری کے لئے نیب کی ٹیم گزشتہ کئی گھنٹوں سے ان کی رہائشگاہ کے باہر موجود ہے ۔ آغاسراج درانی کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لئے ان کے گھر کے باہر ان کے قبیلے کے کچھ لوگ وہاں جمع ہوگئے ۔سندھی پٹھان ایسوسی ایشن کے رہنما آغااسدکا کہنا تھا کہ ہم نیب ٹیم کو گھر میں داخل ہونے دیں گے ۔ نیب کی جانب سے آغا سراج کی گرفتاری کے لئے ادارے کے مزید اہلکار منگوالئے گئے ہیں۔نیب لیڈی سرچرز بھی آغاسراج درانی کی رہائش گاہ پہنچ چکی ہیں۔ نیب ٹیم آغاسراج درانی کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے اورسیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پر الرٹ نظر آرہے ہیں۔سندھی پٹھان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آغاسراج درانی کی گرفتاری پر ہم گڈز ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔آغاسراج درانی کے حامیوں نے گھر کے مرکزی پر گاڑی کھڑی کردی تاکہ نیب اہلکار اندر داخل نہ ہوسکیں۔مبلی کے اسپیکر آغاسراج درانی کی گرفتاری کے لئے نیب کی ٹیم گزشتہ کئی گھنٹوںسے ان کی رہائشگاہ کے باہر موجود ہے ۔ آغاسراج درانی کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لئے ان کے گھر کے باہر ان کے قبیلے کے کچھ لوگ وہاں جمع ہوگئے ۔سندھی پٹھان ایسوسی ایشن کے رہنما آغااسدکا کہنا تھا کہ ہم نیب ٹیم کو گھر میں داخل ہونے دیں گے ۔ نیب کی جانب سے آغا سراج کی گرفتاری کے لئے ادارے کے مزید اہلکار منگوالئے گئے ہیں۔نیب لیڈی سرچرز بھی آغاسراج درانی کی رہائش گاہ پہنچ چکی ہیں۔ نیب ٹیم آغاسراج درانی کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے اورسیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پر الرٹ نظر آرہے ہیں۔سندھی پٹھان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آغاسراج درانی کی گرفتاری پر ہم گڈز ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔آغاسراج درانی کے حامیوں نے گھر کے مرکزی پر گاڑی کھڑی کردی تاکہ نیب اہلکار اندر داخل نہ ہوسکیں۔