کراچی :ایڈمنسٹریٹر کراچی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلا تفریق رنگ ونسل خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے، یہ شہر ہم سب کا ہے اس کی خدمت ہمارا فرض ہے اور اپنے کام سے اس کو ثابت کریں گے، پارکس اور ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز ہے، خستہ حالی کا شکار ارفع فیملی پارک کو ازسرنو تزئین وآرائش کے بعد عوام کیلئے کھول دیا ہے،کراچی کے ہر ضلع میں کام ہو رہا ہے، سڑکوں کے مسائل بھی جلد حل کرنے جا رہے ہیں، شہر میں کچرا کنڈیوں کو گرین بیلٹ میں تبدیل کیا جائے گا، کراچی کو اس کی اصل حالت میں لانا ہے، اس شہر اور شہریوں کا حق ہے کہ یہاں کی روشنیوں کو بحال کیا جائے۔پیپلزپارٹی کراچی کے تشخص کو بحال کرنے کا عزم کرچکی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی صبح گلبرگ میں ارفع فیملی پارک کے افتتاح اور بعد ازاں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد علی زیدی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،