نائیجر : بھوسے سے بنے سکول میں آگ لگنے سے 30 بچے جاں بحق ہوگئے ۔ مرنے والوں میں زیادہ تر کی عمریں پانچ سے چھ سال کے درمیان ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی نائجر کے علاقے میں پرائمری سکول میں اچانک آگ لگنے سے 30 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد جھلس گئے ۔ آگ لگنے کے باعث پانچ بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کی ہلاکت آگ کے باعث جھلسنے اور دم گھٹنے سے ہوئی ہے ۔ آگ سے جھلسے بچوں کو ہسپتال میں پہنچادیا گیا تاہم کئی بچے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے