29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

آل پاکستان مسلم گھانچی فیڈریشن کی مجلس عاملہ پر مشتمل ارکان کا اہم اجلاس مورخہ 12 اکتوبر 2021 براوز منگل ہالائ گھانچی ہال گھانچی پارہ میں منعقد ہوا جس میں فیڈریشن کے صدر جناب یوسف حسن جیوا نے ایزگیکیٹیو کمیٹی ممبران کو آگاہ کیا کہ وہ شدید علیل ہونے کے سبب فیڈریشن کے فرائض منصبی ادا کرنے سے قاصرہیں لہذا کسی اہل و فہم و فراست کے حامل کمیٹی کے ممبر کو جو فیڈریشن کےتمام معاملات خوش اسلوبی سے چلانے کی اہلیت رکھتا ہو اور اسے اکثریتی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہو تاکہ اسے آئیندہ فیڈریشن کے انتخابات تک قائم مقام صدر مقرر کیا جائے اورموجودہ صدر کے فرائض و اختیارات نئے قائم مقام صدر کو تضویض کیئے جا سکے۔

اس کے بعد فیڈریشن کے ارکان جوکہ مجلس عاملہ کی نمائندگی کرتے ھیں ان سے رائ لی گئ اور ہال میں موجود 12 جماعتوں کے نمائندگان نے متفقہ طور پر بلامقابلہ آعظم گھانچی کو قائم مقام صدر آل پاکستان مسلم گھانچی فیڈریشن منتخب کیا جسکے بعد صدر یوسف حسن جیوا نے اپنے صدارتی اختیارات اعظم گھانچی کو اس پر وقار تقریب میں تضویض کئے لہذا آئندہ فیڈریشن کے انتخابات ہونے تک آعظم گھانچی بطور قائم مقام صدر آل پاکستان مسلم گھانچی فیڈریشن کے فرائض منصبی انجام دینگے ۔

Share            News         Social       Media