29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور شہید ہونے والے جوانوں کے سلسلے میں جمعرات کو تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹاؤن میں شمعیں روشن کی گئیں جس کے شرکا ء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ نوجوان لڑکے لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے کیمپ پر پہنچ گئی۔ اس موقعے پر تحریک جوانان پاکستان سندھ کے صدر محمد ساجد نے شہداء کے لیے دعا کروائی نوجوان کی بڑی تعداد تحریک جوانان پاکستان کے کمیپ پر موجود رہی ۔تحریک جوانان پاکستان کے صدر محمد ساجد،منصور علی خان نائب پریزیڈنٹ خواجہ سہیل احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلمان عباسی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شاہانہ راؤ ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر،شاہد حسین مارخور ونگ صدر ،رمیز راجہ صدر لیاری،اور دیگر نے شرکت کی اور کہا کہ پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہےکسی سیاستدان کو فوجی افسروں اور جوانوں پر الزام تراشی کی اجازت نہیں دیں گے، ہمارے محافظ جاگتے ہیں تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔شاہ فیصل کالونی میں لگنے والے کمیپ پر میں سینکڑوں تاجروں اور شہریوں کی شرکت نے تحریک جوانان پاکستان کی کاوشوں کو کامیاب کرا دیا ہم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے ۔

Share            News         Social       Media