29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

جدہ :وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک عمرانی فتنے، فساد اور سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 25 مئی کو آئین کی دی گئی طاقت سے ملک میں ریاستی عملداری قائم کی۔ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ نے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا اور حکومت کی جانب سے ملکی معاشی اصلاحات اوراستحکام کی کوششوں سے متعلق شرکاء کو اعتماد میں لیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انکی جماعت مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کرینگے۔ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے جس نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی۔ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔)اردو نیوز جدہ)

Share            News         Social       Media