29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

سراج الحق بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اپنے ایک بیان میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے اپیل کی ہے کہ عوام مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی کاموں میں حصہ لیں، زخمیوں اور بیماروں کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی ایک بار پھر کُھل کر سامنے آگئی ہے، حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیمیں اور رفاہی ادارے بھی آگے بڑھیں۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے دل کھول کر عطیات دیں۔

Share            News         Social       Media