29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

ٹنڈو الہیار:الخدمت فاﺅنڈیشن سندھ کے سرپرست اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے، دیہاتی علاقے میں صحت وتعلیم کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والا ادارہ راشد آباد ملک بھر میں ایک رول ماڈل ادارہ بن چکا ہے ،حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے اداروں کی سرپرستی وامداد کرے جو ہر وقت اور بلاتفریق دکھی لوگوں کا سہارا بن کر ان کے دکھوں کا مداوا کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹنڈوالہیار میں فلاحی ادارے راشد آباد ویلفیئرسوسائٹی کے تحت قائم صحت وتعلیم کے شعبہ جات کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔ راشد آباد کے سی ای او میجر(ر) علی محمد، جاوید احمد، الخدمت ہسپتال ٹنڈوالہیار کے ذمہ داران حاجی شفیق، محمد یونس قائم خانی اور مجاہد چنا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ منتظمین کے مطابق ایک سو ایکڑ پر مشتمل یہ اداراہ 96سے قائم ہے جس میں صحت وتعلیم کے حوالے سے مختلف ادارے قائم ہیں،2000سے زائد بچے زیرتعلیم ہیں۔محمد حسین محنتی نے مزید کہاکہ راشد آباد ایک رول ماڈل ادارہ ہے جو صحت و تعلیم کے میدان میں دیھی عوام کو کراچی جیسی شہری سہولیات فراہم کر رہا ہے جوکہ یہاں کے عوام کے لیے اللہ کی ایک نعمت ہے۔دیگر اداروں کو بھی چاہیئے کہ وہ راشد آباد کی طرح دیھی عوام کی خدمت کے لیے ادارے قائم کریں تاکہ وہاں کے عوام بھی شہروں کی طرح بھرپور فایدہ اٹھا سکیں۔

Share            News         Social       Media