29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی: حکومت سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن صاحب نے کراچی اورنج بس لائن (RBT) کے شروع ہونے کی نوید سنائی ہے ۔
اس بس سروس کو "عبد الستار ایدھی” کا نام دیا گیا ہے
اس بس کا روٹ اورنگی 5 سے بورڈ آفس ناظم آباد ٹرمینل سے گرین لائن بس سے ملا دیا جائیگا ، اب اورنگی سے نمائش تک ائیر کنڈیشنڈ بسوں میں سفر کیا جاسکے گا ۔
اسی طرح اورنگی ٹاؤن سے سرجانی ٹاؤن تک لوگوں کو معیاری آمد و رفت کی سہولت دستیاب ہونگیں ۔
مذکورہ بس سروس 10 ستمبر سے ٹرائل سروس شروع کرے گی ۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ کراچی میں ایسے 6 بسوں کے روٹ پر کام ہو رہا ہے جس میں دو روٹ آپریشنل ہو جائیں گے ۔
ریڈ بس سروس جو ماڈل کالونی سے براستہ صفورہ گوٹھ ، یونیورسٹی روڈ ، نیو ایم اے جناح روڈ ، پیپلز چوک نمائش تک چلے گی ۔۔۔۔۔ یہ پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔
ر- آدم

Share            News         Social       Media