01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سینیٹ بینکوئیٹ ہال میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شریک ہوئے جس میں پی پی پی کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عشائیہ میں موجود اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی اور ان سے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی بحران ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر ہمیشہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے نتیجے میں مہنگائی کے طوفان سمیت معاشی بحران کے مسئلے کو اٹھایا ہے، متحدہ اپوزیشن نے آج ایک بار پھر قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دینا ایک اچھا اشارہ ہے کہ مستقبل میں ہم حکومت کو شکست دیتے رہیں گے۔

Share            News         Social       Media