کراچی /لاڑکانہ:چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی لاڑکانہ کیلئے سندھ حکومت کا مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ کڈنی کے مریضوں کو 100 فیصد مفت علاج مہیا ہوگا، چیئرمین کا کہنا ہے کہ این آئی سی وی ڈی اور چلڈرن ای آر کے بعد میرے شہر کے لوگوں کے لئے یہ عالمی معیار کی ایک اور طبی سہولت بالکل مفت ہے، مستقبل میں ہر ضلع میں ایک ایس آئی یو ٹی بنانے کا ارادہ ہے۔