کراچی :فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹریک اینڈ ٹریس کے نظام پرعملدرآمدکیلئے شوگر ملز نے معاہدہ کرلیا،سہ فریقی معاہدے میں ایف بی آر،شوگرملز اور ٹریک اینڈ ٹریس کمپنی شامل ہیں۔ ایف بی آر کراچی کے اعلامیہ کے مطابق معاہدہ پر دستخط کی تقریب لارج ٹیکس آفس کراچی میں ہوئی جس میں چیف کمشنر شاہد اقبال بلوچ ،ٹریک اینڈ ٹریس کمپنی، شوگر ملز کے نمائندے موجود تھے،ٹریک اینڈ ٹریس کے نظام سے اسمگلنگ اور جعلی اشیاءکا سدباب ہوسکے گا،معیشت کو ڈیجیٹلی ریکارڈ کیا جاسکے گا،اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس کے نظام میں سیمنٹ، ٹوبیکو، چینی اور کھاد کے سیکٹر کو لایا جارہا ہے، اس نظام کے ذریعے ایف بی آر مال بننے سے صارف کو پہنچانے تک تمام سپلائی چین سے باخبر رہے گا، اس موقع پر شاہد اقبال بلوچ نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کی اہمیت اور اہم نکات پر گفتگو میں کہا کہ اس سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔