کراچی :ایم کیو ایم کے تحت خالق دینا ہال ایم اے جناح روڈ پر ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جسمیں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پرایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ محسن پاکستان کیلئے مزار قائد کے احاطے میں جگہ کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنصیبات کو متنازعہ لوگوں سے منسوب کرنے کا سلسلہ بند کرکے قومی ہیروز کے ناموں کو یادگار بنایا جائے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان بنایا اور ڈاکٹر قدیر نے اسے ناقابل تسخیر بنایا۔