29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر17اکتوبر کو باغ جناح کراچی میں پیپلزپارٹی کے تحت جلسہ عام کی کامیابی کے لئے جنرل ورکرز اجلاس کا سلسلہ شروع ہوگیاپیپلزپارٹی ملیر اور ضلع جنوبی کے تحت الگ الگ جنرل ورکرز اجلاس میں 17اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں اور عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات جائزہ لیاگیا ضلع جنوبی کے ورکرز اجلاس سےپیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی،ضلعی صدر خلیل ہوت،جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی نے خطاب کیا جبکہ ملیر میں منعقدہ ورکرز اجلاس میں صوبائی وزیر ساجد احمد جوکھیو،وزیراعلی کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد،قائمقام صدر عدیل اختر شیخ ارکان سندھ اسمبلی شاہینہ بلوچ،سلیم بلوچ،راجہ عبدالرزاق اور یوسف بلوچ بھی شریک ہوئے کارکنان سے خطاب میں رہنماوں نے کہا کہ 18 آکتوبر کا زخم ہمارے لیے پرانا نہیں یہ زخم آج بھی تازہ ہے، یہ وہ دن ہے جب محترمہ بینظیر بھٹو آمروں کا مقابلہ کرتے ہوئے جلاوطنی کاٹنے کے بعد جب ملک واپس آئی تو دہشتگردوں نے کارساز پر دھماکہ کرکے کارکنان کو شہید کردیا پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ 17 اکتوبر کو ملیر کے 5 سٹی ایریا سے تنظیم اور منتخب نمائندوںکی قیادت میں ھزارون کی تعداد میں جلسے میں شرکت کرے گی،کراچی کل بھی بھٹو کا قلعہ تھا اور آج بھی بھٹو کا قلعہ ہے۔

Share            News         Social       Media