سابق ایم این اے اورممتازادیب بشری رحمان 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔
کالمسٹ، ناولسٹ، ڈرامہ نویس، افسانہ نگار اور سابق ایم این اے بشریٰ رحمان78برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔ان کی نماز جنازہ چار بجے سہ پہر 8 سی احمدبلاک گارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
ان کے ناول اور ا فسانے خواتین میں بالخصوص بہت مقبول تھے ان کے افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں ۔ 2007ء میں انہیں صدارتی اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔