ریاض :سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے پیر کو وڈیو رابطے کے ذریعے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اسناد سفارت پیش کردیں۔ اس موقع پر کچھ دوسرے ممالک کے سفراء نے بھی اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی موجودگی میں نئے سفرا کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ سعودی عرب کی سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سفرا کو خوش آمدید کہا اور برادر و دوست ممالک کے فرمانرواؤں اور قائدین کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تمام سفرا برادر اور دوست ملکوں کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور ایک دوسرے کی ترقی و خوشحالی میں تعمیری کردار ادا کریں گے