29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سرکردہ رہنما مرحوم راشد حسین ربانی کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مرحوم راشد حسین ربانی پرعزم و ثابتقدم جیالا اور عاجزی پسند شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم پوری زندگی سیاسی طور متحرک اور ہر لمحہ پارٹی کے لئے سرگرم رہے۔ وہ جمہوریت کے لئے انتھک جدوجہد اور قربانیوں کے باعث یاد کئے جائیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، یہ ہی وہ کاز ہے جس کی خاطر پارٹی کی قیادت اور مرحوم راشد حسین ربانی جیسے جیالوں نے قربانیاں دیں اور اپنی زندگیاں وقف کر رکھی تھیں۔

Share            News         Social       Media