29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :پیپلزپارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی خواجہ سراوں نے پیپلزپارٹی کےفلسفے پر اعتماد کا اظہار کرتےہوئےاس میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔خواجہ سراوں کی نمائندہ تنظیم جیا کی سربراہ بندیارانا سمیت سینکڑوں خواجہ سرا آج نثار کھوڑو کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔پیپلزپارٹی سندھ کےصدر نثار کھوڑو سینیٹر تاج حیدر اور وزیر بلدیات ناصر شاہ سےگزشتہ دنوں خواجہ سراوں کےوفود نےملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کےحوالےسےمعاملات طے کئے تھے اور اس خواہش کا اظہار کیاتھا کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو سیاسی عمل میں فعال کردار کےمواقع ملناچاہیئں خواجہ سراوں کی نمائندہ تنظیم جیا کی سربراہ بندیا رانا نےکہا کہ کئی پارٹیوں نے ہمیں شامل ہونےکی دعوت دی مگر ہمیں پیپلزپارٹی کاپروگرام بہتر لگا ہم بلاول بھٹو کو آئندہ الیکشن میں وزیراعظم دیکھناچاہتےہیں اور بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانےکےلئے دعاوں کےساتھ جدوجہد بھی کرینگے بندیارانا نےکہاکہ بےنظیر بھٹو پیری فقیری پر یقین رکھتی تھیں ہم بھی فقیر مزاج کے ہیں۔

Share            News         Social       Media