29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے و رکنِ سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ کو ان کی ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دی ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے سید خورشید احمد شاہ اور سکھر کے جیالوں کو بھی سید فرخ شاہ کی ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔ آج فرخ شاہ کو نیب کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے، کل ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگذیر ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پارٹی کے سینیئر رہنما و پارلیامینٹرین سید خورشید احمد شاہ اور ان کے اہلخانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے، جو اب زیادہ دور نہیں۔

Share            News         Social       Media