ہالا :پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی مخدوم رفیق الزمان کےصاحبزادے اور سابق چیئرمین ضلع کونسل مٹیاری مخدوم فخرالزمان کی دعوت ولیمہ شہدادپور روڈ پر منعقد کی گئی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری وزیراعلی مرادعلی شاہ سمیت وزرا ,ارکان اسمبلی مخدوم خاندان سےمنسلک شخصیات اور عمائدین شریک ہوئے تقریب میں آمد پر سروری جماعت کےسربراہ اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نےچیئرمین پیپلزپارٹی کو خوش آمدید کہا یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کافی وقت کےبعد مخدوم خاندان کی کسی تقریب میں شریک ہوئے ہیں چند ماہ قبل بلاول بھٹو زرداری کا مٹیاری ہالہ کا شیڈول دورہ اچانک ملتوی ہوگیا تھا اور مخدوم خاندان کی جانب سے پیپلزپارٹی قیادت کےساتھ شکایات و ناراضگیوں کی خبریں سامنے آئیں تھیں.