کراچی ::حکومت سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے اور بہت جلد صوب میں نیا بلدیاتی قانون لایاجائےگا ۔ حکومت سندھ کے زرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سندھ بھر میں بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2013کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو ختم کرکے نیا بلدیاتی قانون لایاجائےگا۔
مجوزہ بلدیاتی نظام میں بلدیاتی امور اور ٹیکس وصولیوں کا نیا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ ان دنوں سندھ کابینہ کے کئ سینئر ارکان مجوزہ بلدیاتی قانون پر سفارشات تیار کررہے ہیں .پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت بلدیاتی اداروں کو مالی و انتظامی خود مختاری دینے پر زور دے رہی ہے .مجوزہ بلدیاتی قانون میں بعض بلدیاتی کونسلز کو ختم کرنےکی بھی تجویز زیر غور ہے۔