ٹیم اپنا دسترخوان نے دیگر مخیر حضرات اور اداروں کے ساتھ مل کر گوٹھ صدوری، موضع لاکھڑا میں امدادی کام انجام دیئے۔ صدوری کے علاقے میں نقصان کا اندازہ لگانا تھوڑا کٹھن ہے، پہاڑی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ پورالی دریا اور اس کی ندیوں کے تیز بہائو نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔ یہ علاقہ عالمی خبر رساں اداروں کی نظروں میں بھی ہے اور بیلا شہر کے یہ مضافاتی علاقے حکومت وقت کے ساتھ کا انتظار کر رہے ہیں۔
موضع لاکھڑا میں لوگوں نے مال و متاع کے ساتھ اپنے پیاروں کو بھی کھویا ہے۔
بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک علاقہ بیلا کا بھی ہے، ٹیم اپنا دسترخوان نے بیلا میں تباہ شدہ گائوں کا دورہ کیا اور وہاں پر امداد پہنچائی۔ بیلا میں سب سے زیادہ نقصان مغربی پہاڑی علاقوں میں ہوا ہیں اور مقامی لوگ اب بھی امداد اور امید کے منتظر ہیں۔ سیلابی ریلے میں سڑکوں کے بہہ جانے سے اور دلدلی زمین کی وجہ سے گاڑیوں کی رسائی مشکل ہوگئی ہے۔ امدادی کام مین تاخیر کی وجہ یہی کچے راستے ہیں جن پر سفر کرنا ناممکن نہیں مگر مشکل ضرور ہے۔