پاکستان میں حالیہ بارشوں سے مختلف علاقوں میں شدید تباہی کا سامنا ہے۔ جس میں سب زیادہ متاثر ترین صوبہ بلوچستان ہے۔ صوبہ بلوچستان کی پانچ تحصیل سب سے زیادہ متاثر ہیں جس میں دریجی – شاہ نورانی کا علاقہ بھی شامل ہے۔
عیاں پیر پل جو کہ شاہ نورانی کو دریجی کراسنگ سے ملاتا ہے بلکل ٹوٹ چکا ہے، اس کے علاوہ بند مراد پل اور حب پل پہلے ہی متاثر ہیں۔
ٹیم اپنا دسترخوان آج سیلاب متاثرین بھائوں کی امداد کے لیے اللہ کے سہارے اس علاقے میں موجود رہی، اور اس علاقے کا مکمل معائنہ بھی کیا۔ کنگورو بند بھی دوبارہ پانی سے بھر چکا ہے، یہ بند پہلے بھی دو مرتبہ ٹوٹ چکا ہے۔ پاکستان آرمی کی جانب سے بھی اس علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ امدادی کام ہوتے رہے۔
ٹیم اپنا دسترخوان نے راشن کے ساتھ دوائیں وغیرہ بھی تقسیم کی۔
اپنا دسترخوان اس علاقے میں ساتھ سال سے مختلف فلاحی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جیسے مساجد کی تعمیر، راشن کی تقسیم، روزگار، تعلیم و صحت وغیرہ۔
آئیں اس مشکل وقت میں اپنے بھائوں کا ساتھ دیجئے، ہاتھ تھامیں اور خوشیاں پھیلائیں۔