31/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کوئٹہ :بلوچستان کےسیاسی بحران میں دلچسپ صورت حال اختیار کرتی جارہی ہے۔ وزیر اعلی جام کمال پر مستعفی ہونےکےلئےدباو بڑھ رہاہےچیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ زہری اپنی وزارت اعلی چھیننے والےمیرعبدالقدوس بزنجو سےجاملےاور جام کمال ہٹاو مہم کاحصہ بن گئے ہیں تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ پیر کو ہوگی وزیراعلی بلوچستان اسمبلی جام کمال کوتحریک عدم اعتماد کےزریعے اقتدار سےبیدخل کرنے کی کوششوں میں شدت آگئی ہے ناراض ارکان اور بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نےازخود مستعفی ہونےکےلئے جام کمال کو متعدد پیشکش کیں مگر کوئی واضح صورت حال نہیں ہے ہفتے کےروز سابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نےبھی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سےملاقات کی اور پیپلزپارٹی کی طرف سےحمایت کا یقین دلایایاد رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں پیپلزپارٹی کی آشیربادسےعبدالقدوس بزنجو نے نواب ثنااللہ زہری کی بلوچستان حکومت کو اقتدارسےبیدخل کیاتھا ثنااللہ زہری نےوزیراعلی بلوچستان جام کمال کو مشورہ دیاہےکہ وہ استعفی دیکرچلےجائیں.

Share            News         Social       Media