ڈاکٹر جہاں آرا لطفی
یونیورسٹی کے کلینک میں ہمارے ایک بھتیجے ڈاکٹر حسان اوج(ڈاکٹر شکیل اوج شہید کے صاحبزادے) نے چیک اپ کے بعد کہا آنٹی آپ کو وٹامن ڈی کے انجیکشن لگوانے ہوں ۔ایک آج لگوائیں اور پھر اگلے ہفتے آئیں تین لگیں گے۔۔انجیکشن؟ رونگھٹے کھڑے ہو گئے۔۔
بیٹا کوئی کھانے پینے کی دوا لکھدیں دیں ۔ لیکن منمنانا بیکار ثابت ہوا۔۔نہیں آنٹی یہی لگیں گے۔اور نرس کو آرڈر کیا یہ لو میڈم کو یہ انجیکشن لگاؤ۔۔
آج تیسرا انجیکشن تھا ۔۔میرا بیٹا عمار لے کر گیا ۔۔پتہ تھا مما کے سر پر کھڑے ہونا ہے اور لگوانا ہے۔
بازو آگے کردیا ۔۔لگادیں بھئی ۔۔اور پھر آکر گاڑی میں بیٹھ گئے ۔۔ہائے !!! کیا زمانہ آگیا کبھی ہم انہیں لے جاتے تھے بہلا بہلا کر ۔۔آج یہ ہمیں لے کر آرہے ہیں۔۔عمار بولے ۔مما کیا کھائیں گی کیا پیئیں گی بتائیں ۔میں کہا کچھ نہیں بولا چلیں آپ کو آپ کے پسندیدہ جامعہ کراچی کے ون بائٹ سموسے اور گنے کا جوس پلاتا ہوں ،،،بس پھر کیا تھا موسم ، ہریالی اور پیارے بیٹے کی آفر۔ناسٹیلجیا کا مرض ہمیشہ سے لاحق ہے ۔۔وہاں پہنچ کر دیکھا بچیاں پوائنٹس ٹرمینل کی طرف رواں دواں ہیں ۔۔کینٹین پر رش ہے ۔۔گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی بھاگ دوڑ مچی ہوئی ہے۔اساتذہ و دیگر عملہ اپنے اپنے گھروں کو رواں دواں ہیں 🐎 کینٹینوں پر اسٹوڈنٹس کا رش ۔عمار میاں سموسے لےآئے ۔۔واہ۔۔واہ کیا خوشبو ہے ۔۔مسالہ چھڑکا ہوا ۔۔جلدی سے ایک منہ میں رکھ لیا۔۔ افففف بہت گرم ہے۔۔۔عمار ہنس دیا ۔۔
چلیں اب جوس لیتے ہیں ۔۔بیٹا گنے دھلوا لینا۔
جی جی مما وہ اچھی طرح دھو لیتا ہے۔
یاد یاد جب ہم جوس لیتے تھے تو اتنا رش نہیں ہوتا تھا ہم کہتے ہمارے سامنے اور دھوئیں انکل ! تو وہ ہنستے ہوئے پھر سے دھودیا کرتے تھے ۔۔بہت اچھا وقت تھا۔اتنی نفسا نفسی نہیں تھی
عمار نے آگے جاکر گنے کا جوس لیا ۔۔اور لاکر ٹشو پیپر لگا کر دیا۔۔بیٹا گنے دھلے ہوئے تھے نا۔۔۔جی جی مما صاف ستھرے آرام سے پیئیں ۔۔ایک تو آپ وہمی بہت ہیں۔۔
میں نے کہا عمار ! جب میں یہاں پڑھتی تھی اور ہم یہاں اپنی دوستوں کے ساتھ گھومتے پھرتے تھے تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک زمانہ وہ بھی آئے گا کہ میرا بیٹا مجھے یہاں اپنے ساتھ یہاں لائے گا اور اس کا نام عمار ہوگا۔اور نہ ہی جب سوچا تھا جب تم اور ہدی چھوٹے چھوٹے تھے اور ہم ہدی کو گود میں اور اپ کو پرام میں بٹھا کر یہاں ٹہلانے لاتے تھے۔۔۔اور وعمار کھلھلا کر ہنس دیا۔۔اور میں۔۔۔۔میں تو انجکشن کو بالکل ہی بھول گئی۔
ماشا اللہ !
الحمد للہ
اللہ تعالیٰ سلامت رکھے عمار کو ڈاکٹر حسان اوج کو اور ۔۔۔۔ ہمارے سب کے بیٹوں بیٹیوں کواور ان پر اپنا فضل فرمائے۔
آمین