کراچی : شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی ولادت اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ان تمام لوگوں سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے اس پرمسرت موقع پر مبارک باد کےپیغامات ارسال کئے ۔ بی بی بختاور نے تہنیتی پیغامات بھیجنےوالوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں ولادت 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن یہ بچے کا اپنا فیصلہ تھا کہ وہ 10 اکتوبر کو اس دنیا میں آجائے ۔یہ بات ہمارے لئے بھی حیران کن رہی ۔ بختاور نے کہا ہے کہ ان بیٹا اس وقت این آئی سی یو میں ہے۔ ہر گزرتے لمحے وہ ماشااللہ صحت مند ہورہاہے ۔