31/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو عزم و استقلال کا پیکر اور غیرجمہوری قوتوں کے خلاف مزاحمت کی مضبوط علامت تھیں ،پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن ہی نہیں بلکہ عوام مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی اورجمہوری جدوجہد کوکبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی نے بیگم نصرت بھٹو کی کی 10 ویں برسی کے موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے مادر جمہوریت،سابق چیئرپرسن پاکسان پیپلز پارٹی بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کی 10 ویں برسی کے موقع پرپیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد ہ فاتحہ خوانی و دعا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل جاوید ناگوری،پیپلزلیبربیوروسندھ کے صدرحبیب الدین جنیدی دیگرنے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کراچی کے نائب صدر مرزا مقبول،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان،شکیل چوہدری ، خلیل ہوت ،لالہ رحیم، پروین بٹ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وقارمہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی شہادت کے بعد بیگم نصرت بھٹو صاحبہ نے سیاسی جمہوری عوامی جدوجھد کا علم اٹھایا اوراپنی سیاسی جدوجھد سے ثابت کیا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پیپلزپارٹی کی بنیاد جن اصولوں پررکھی وہ روٹی کپڑا اورمکان ہے اوراس ملک کے غریب عوام کوحقوق دلانے کے لیے جان کی قربانی بھی دینی پڑے تو پیپلزپارٹی کی قیادت گریز نہیں کرے گی ۔ آج ایک بارپھرعوام کوان مسائل کا سامنا ہے جن سے چھٹکارے کے لیے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ تحریک انصاف حکومت کے تین سال عوام پرعذاب بن کرگذرے ہیں مہنگائی نے عام آدمی کی کمرتوڑدی ہے موجودہ حکومت کی جانب سے عوام پرڈھائے جانے والے مظالم میں ایم کیوایم بھی برابر کی شریک ہے۔مہنگائی بے روزگاری سے تنگ عوام پی ٹی آئی سمیت ایم کیوایم کوبھی آئندہ انتخابات میں معاف نہیں کریں گے ایم کیوایم مگرمچھ کے آنسوبہاکرعوام کی ہمدردی سمیٹنے کی ناکام کوشش کررہی ہے اس وقت عوام کونان شبینہ تک سے محروم کردیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے بڑی بہادری اورجرات کے ساتھ ایک آمرکے سامنے کھڑے ہوکرثابت کیا کہ ملک اورعوام کی خدمت کا جذبہ سچا ہو تو دنیا کی ہرطاقت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہےبیگم نصرت بھٹو کی دلیرانہ جدوجہد جنرل ایوب کے دور سے شروع ہو کر جنرل ضیا کے جابرانہ دور تک محیط ہے۔خاتونِ اول بیگم نصرت بھٹو نے عوامی بہود کے بہت سے کام کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین کو منظم کرکے خواتین میں سیاسی شعور پیدا کیا۔پیپلزپارٹی کراچی کی سیکریٹری اطلاعات شہلا رضا نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے ایک خاتون ہوکر پہلے اپنا شوہرکھویا پھراپنے دوبیٹےشہید کرائے مگر ظالم کے آگے سرنہیں جھکایا بیگم نصرت بھٹوکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ پیپلزلیبربیورو سندھ کے صدرحبیب الدین جنیدی نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے مزدوراورغریب عوام کے لیے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی اوران کی شہادت کے بعد بیگم نصرت بھٹو نے مزدوروں اورغریب عوام کی جدوجھد کے مشن کوجاری رکھا اورتادم مرگ اس پرقائم رہیں ۔

Share            News         Social       Media