01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال میں بہتری پراتوار کو کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔صدر کراچی چیمبر محمد ادریس چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا اور چھوٹے تاجروں کے رہنما مجید میمن سے کئی دکاندار اور تاجر تنظیموں نے اتوار کو کاروبار کھولنے کے حوالے سے رابطے کئے۔سندھ حکومت اور کمشنر کراچی اقبال میمن سے رابطے کئے ہیں تاکہ اتوار کو کاروبار کی اجازت مل جائے۔این سی او سی کے احکامات پر اسکول اور دفاتر کھولے جارہے ہیں۔ اب کاروبار بھی اتوار کو کھولنے کا با ضابطہ اعلان کیا جائے، صدر کراچی چیمبر محمد ادریس نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ تاجروں کی مشکلات کے پیش نظر فوری طور پر اتوار کو معمول کے مطابق کاروبار کرنے دیا جائے۔

Share            News         Social       Media