29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

جشن آزادی کے موقع پر منقعد کی جانے والی ریلی کی قیاد ت تحریک جوانان پاکستان صوبہ سندھ کے صدر جناب محمد ساجد صاحب نےپارٹی چئیر مین عبداللہ حمید گل صاحب کی ہدایت پر کی ۔اس موقع پر صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری حیدر علی
صاحب، سینئیر نائب صدر منصور علی خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری خواجہ سہیل احمد انفارمیشن سیکریٹری سلمان عباسی، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر شہانہ راؤ،جوائنٹ سیکریٹری امانت علی،نوابشاہ ڈویژن کے صدر عمر سیال صوبہ سندھ مارخورونگ کے صدر جناب سہیل ضمیر ،مارخور ونگ کراچی ڈویژن کےصدر شاہد حسین اور اعلی قیادت کے دیگرعہدیداران بھی موجود تھے۔ ریلی کا آغاز سوک سیٹر سے کیا گیاجب کے مزار قائد پر پہنچ کر سندھ کے صدر محمد ساجد صاحب نےحاضری دی۔ریلی میں لوگوںکی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر ملی نغمےبھی گائے گئے۔ جشن آزادی کے موقع پر ریلی میں شامل لوگوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔

Share            News         Social       Media