تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کراچی کے زیر اہتمام سالانہ عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس 9اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب باغ قائد بالمقابل مزار قائد کراچی میں ہو گی۔میلاد کانفرنس سے عالم اسلام کے عظیم مفکر بانی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب بذریعہ ویڈیو لنک کریں گے۔کانفرنس میں ہزاروں فرزندان اسلام و عاشقان مصطفی ﷺ شرکت کریں گے۔کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں سرپرست تحریک منہاج القرآن کراچی ومرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین کی سربراہی میں میں بیس سے زائد ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں مالیات،تنظیم،عوامی رابطہ مہم،سیاسی سماجی جماعتوں سے رابطے،میڈیا و دیگر معاملات کو دیکھیں گی۔عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا اب تک شہر کراچی کے 20سے زاید مقامات پر عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات ہو چکے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے صدر قیصر اقبال قادری کی سربراہی میں کمیٹی مختلف سیاسی سماجی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے علماء مشائخ سے مفتی مکرم خان قادری کی سربراہی میں ہزاروں علماء سے رابطے و دعوت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میڈیا کیلئے راؤ اشتیاق احمد اور الیاس مغل کی سربراہی میں کمیٹی ورکنگ کر رہی ہے۔ترجمان کے مطابق سیکورٹی اور پرمیشن کے معاملات کو سید ظفر اقبال شاہ کی قیادت میں اور جلسہ گاہ کے انتظامات کو فاروق شیخ کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔