29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

میرپور خاص :سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور صحرائے تھر کے باسیوں کی ماروی ایکسپریس پھر سے رواں دواں ہوگئی ہے ۔ میرپور خاص ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ ماروی ایکسپریس کی میر پور خاص سے کھوکھراپار ریل روٹ سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ تین سال کے بعد عوام کو ریلیف ملا ہے جس کا سہرا پی ٹی آئی کی حکومت کو جاتا ہے ۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ اب یہاں کے لوگوں کے لئے آمد و رفت میں آسانی ہوگی ،خاص طور سے یہاں کی آبادی کو پانی بھی جلد دستیاب ہو جائے گا۔انہوں کہا کہ میں سندھ کی عوام کی آواز ہوں ، یہاں پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی نے اسکا ثبوت دے دیا ، ارباب غلام رحیم نے مزید کہا کہ یہ تو ابھی شروعات ہے ، عوام کے لئے ابھی اور بھی بہت سی خوشخبریاںآنے والی ہیں۔

Share            News         Social       Media