کراچی: صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں کرونا کے باعث بحران کی وجہ سے والدین اور اسکولز ایسوسی ایشنز کی جانب سے مطالبہ کی بنیاد پرثانوی تعلیمی بورڈ سال 2022 کی امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا کہ ان حالات میں اسکول مالکان بھی طلباء و طالبات اور والدین کو آسانی فراہم کرنے کے لئے فیسوں میں کمی کرنے پر نظر ثانی کریں یا طلباء طالبات کو کچھ حد تک ریلیف فراہم کریں تاکہ ان کا کسی بھی طرح کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔