29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

ڈاکٹر جہاں آرا لطفی
ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائیبریری کے نسیم شاہین آڈیٹوریم میں منعقدہ اس پروگرام کی منتظم اعلی پروفیسر نوشابہ صدیقی تھیں ۔جو ماشاءاللہ انتہائی سرگرم و متحرک شخصیت ہیں۔
جب کہ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ شہزادی ڈاکٹر نسیم فاطمہ اور دیگر خواتین کے ساتھ مجھے بھی کچھ کہنے کا موقع دیا گیا۔
خاص بات یہ تھی کہ نوشابہ صدیقی صاحبہ نے مقررین کو پابند کیا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں وہاں تک پہنچنے میں اپنی جدوجہد اور استقامت کے بارے میں آگاہ کریں ۔
مہمان خصوصی شیختہ الجامعہ ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے انتہائی سادہ لیکن خوبصورت اور موثرانداز ميں اپنے کرئیر کے سفر کو بیان کیا جو واقعی قابل رشک اور لائق تحسین ہے۔واقعتا انہوں اپنی منکسر المزاجی سے سب کے دل جیت لیے۔
پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی کو پھول اور تحائف پیش کیے گئے۔ یوں یہ یادگار پر وقار اور پرسکون تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر جمیل جالبی فاؤنڈیشن مبارک باد کی مستحق ہے۔ ان شاءاللہ یہ سفر جاری وساری رہے گا۔

Share            News         Social       Media