اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کی ورکرز ترسیلات ڈھائی ارب ڈالر رہیں، جولائی میں بھیجی جانے والی ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زائد ماہانہ ترسیلات زر کی 26 ویں مسلسل لڑی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی کی ترسیلات جون کے مقابلے 7 اعشاریہ 8 فیصد کم رہیں، جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 58 کروڑ ڈالر بھیجے، متحدہ عرب امارات سے 45 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی میں برطانیہ سے 41 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 25 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔