29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

اسلام آباد :جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کےتمام ارکان قومی اسمبلی کو حکومتی بلز کی حمایت میں ووٹ دینے کی ہدایت کردی جبکہ وفاقی وزرا نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام مسودہ قانون بآسانی منظو کرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں اکثریت حاصل ہے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کررہے ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مقصد انتخابات کو شفاف بناناہے شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ آج پارلیمان کی تاریخ کا اہم دن ہے ہمیں اپنے ساتھیوں پر اعتماد ہےوفاقی وزیر سائنس ٹیکنالاجی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مثبت پاکستان کی فتح ہوگی جہانگیر ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں مسودہ قوانین کے حق میں ووٹ دینگےسینیڑ فیصل جاوید نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ آج دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا۔

Share            News         Social       Media