29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوتﷺکانفرنس اور سالانہ تقریری مقابلہ کی تیاریاں مکمل۔کانفرنس آج (جمعرات)کو بعد نماز مغرب جامعہ عثمانیہ شیرشاہ جامع مسجد طور میں ہوگی۔کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا محمد احسن راجہ خصوصی خطاب کریں گے۔کانفرنس میں شہر بھر کے جید علمائے کرام شریک ہونگے۔اہلیان کراچی سے شرکت کی اپیل ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلا م کے رہنما مولانا عظیم اللہ عثمان نے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داران اور جامعہ عثمانیہ کے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قادیانیت ایک فتنہ اور ناسور ہے،قادیانیت کا تعاقب جاری رہے گا۔ملک میں قادیانی لابی کو پنپنے نہیں دیں گے۔ہر فورم پر انکامقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ایمان کی اساس ہے۔حضور اکرم ﷺ کی ختم نبوت پر ایما ن کے بغیر اسلام مکمل نہیں ہوسکتا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے ملک گیر آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے۔قادیانی ٹولے کو انکے آقاؤں سمیت بھگاکر دم لیں گے۔مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہاکہ جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں ہونے والی کانفرنس اور تقریری مسابقے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔کانفرنس کا آغاز بعد نماز مغرب جامع مسجد طور شیرشاہ میں ہوگا۔مسابقے میں جامعہ عثمانیہ شیرشاہ اور دیگر مدارس کے طلبہ کرام حصہ لے رہے ہیں۔کانفرنس میں مسابقہ کے منصفین سمیت جید علمائے کرام شریک ہونگے۔تمام اہلیان کراچی اور مسلمان بھائیوں سے شرکت کی اپیل ہے۔

Share            News         Social       Media