01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :جمعیت علماء اسلام پاکستان کے کراچی میں دو اضلاع کے انتخاب میں قاری محمد عثمان اور مفتی خالد ، جبکہ اکبر شاہ اور انجینئر سلیم سیکریٹری بھاری اکثرہت سے منتخب ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ضلع غربی میں تقریباً 2019ءسے تنظیمی انتخاب کا معاملہ اختلافات کے باعث حل نہیں ہوپا رہا تھا۔ کراچی کے نئے انتظامی سیٹ آپ میں کراچی کا ضلع غربی دو اضلاع میں تقسیم ہوا ہے ۔ ضلع غربی کراچی اور ضلع کیماڑی کراچی ۔ دونوں اضلاع میں گزشتہ روز جمعیت علماء الام پاکستان کے امیر اور سیکریٹری کا انتخاب پولنگ کے عمل کے ذریعے ہوا ۔ ضلع کیماڑی میں مولانا عمر صادق کے مقابلے میں قاری محمد عثمان امیر، جبکہ مولانا قاضی فخر الحسن کے مقابلے میں سید اکبر شاہ سیکریٹری منتخب ہوئے ، جبکہ ضلع غربی میں مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی کے مقابلے میں مفتی محمد خالد امیر اور قاری عبداللہ بلوچ کے مقابلے میں انجینئر سلیم خان سیکریٹری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ۔

Share            News         Social       Media