لسبیلہ: سٹی تھانہ حب کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ ایدھی کے زرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔دھماکے میں ایک نجی ٹی وی کے رپورٹر بھی زخمی ہوِئے ہیں ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق دستی بم کا حملہ کیا گیا ہے ۔سٹی پولیس حب کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو جام غلام قادر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔