سعودی عرب میں عمرہ زائرین اور طواف کرنے والوں کےلیے ’حجر اسود ‘ کو بوسہ دینے کے لیے کھولے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہے جس کے لیے مخصوص ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کیا جا سکے گا۔
سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایوان شاہی کی جانب سے مسجد الحرام میں مکمل گنجائش کے ساتھ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی آمد کے لیے اجازت دینے جانے کے بعد احتیاطی تدابیر کے ساتھ مزید نرمی کی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طواف کعبہ کرنے وا لوں کو مسجد الحرام کی بالائی منزل کے علاوہ صحن مطاف میں آنے اور حجر اسود و رکن یمانی کو بوسہ دینے کے علاوہ حجراسماعیل ( حطیم کعبہ ) کے اندر نفل نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔ حجر اسود اور حجر اسماعیل میں نوافل کی ادائیگی کے لیے ایپ میں خصوصی تبدیلیاں کی جارہی ہیں جن کے تحت ان ہی افراد کو مذکورہ مقامات تک جانے کی اجازت ہوگی جو پرمٹ حاصل کریں گے۔(بشکریہ اردو نیوز جدہ)