سعودی عرب میں حرمین ٹرین تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنے میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آتی ہے۔ اس کے وسیع و عریض ریلوے سٹیشن عالمی معیار کے مطابق ہیں جو انجینیئرنگ کا شاہکار ہونے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی دلچسپی کا باعث بھی بنتے ہیں اور روزانہ ہزاروں مسافر دنیا کی چوتھی تیز ترین ٹرین سے سفر کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس کی خصوصی بات یہ ہے کہ یہ 50 سینٹی گریڈ گرم ماحول اور تند و تیز ہوا اور گرد وغبار کے طوفان میں بھی اس کی رفتار متاثر نہیں ہوتی۔