29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : حکومت سندھ کی جانب سے ڈاکٹرز،نرسز ،ایمبولنس ڈرائیورز،پولیو ورکرز سمیت اسپتالوں بلڈبینک اور لیبارٹریز میں کام کرنے والے افراد کے تحفظ اور جسمانی وذہنی تشدد کرنے والوں کے خلاف جرمانے وگرفتاری کی سزا کا نیا مسودہ قانون تیار کرلیا گیا ہے۔ صحت عامہ کی سہولت کےتمام مراکز ان کی املاک اور ملازمین کو تنگ کرنا،تشدد کرنا،نقصان پہنچانا قابل سزا جرم ہوگا میڈیکل ایئرکرافٹ بھی مجوزہ قانون کے تحت شامل ہیں سندھ ہیلتھ کیئر سروس پروائیڈرز اینڈ فیسیلیٹیز ایکٹ کا مسودہ قانون جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائےگا محکمہ صحت کی جانب سے مرتب کردہ بل کی متعلقہ فورمز سے منظوی لے لی گئی ہے ہیلتھ کیئرز ورکرز بشمول طبی و نیم طبی عملہ ،اور انتظامی شعبوں کرنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنانا یا ان کو ذہنی اذیت پہنچاناجرم ہوگا مجوزہ مسودہ قانون کے تحت پرائمری سیکنڈری کیئر اسپتال،ایمرجنسی سروس کے مراکز،کلینک،بلڈبینک،ڈینٹل و ہومیو کلینک،نرسنگ ہوم،فزیوتھراپی سینٹرز،لیبارٹریز،فرسٹ ایڈ پوسٹ ،موبایل ہیلتھ یونٹس،زچہ وبچہ مرکز،بحالی مراکز کو بھی تحفظ حاصل ہوگاسندھ حکومت کے مرتب کردہ نئے مسودہ قانون کے مطابق ڈاکٹرز،فارماسسٹ،پولیو ورکرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز،نرسنگ اسٹاف،ایمبولینس ڈرائیور،نان کلینیکل اسٹاف،ایمبولینس ڈرائیور چاہے وہ مستقل ،عارضی ورک چارج یا یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہوں کو بھی تحفظ حاصل ہوگامسودہ قانون کے مطابق ایمبولینس میڈیکل ایئرکرافٹ ،اسپتال کا فضلہ اٹھانے والی گاڑیاں ،آلات و ادویات کی سپلائی پر مامور گاڑیاں بھی تشدد و نقصان پہنچانے سے محفوظ رکھنے کے قانون کے زمرے میں شامل ہونگی نئے قانون میں کہاگیا ہے کہ کسی بھی اسپتال یا ہیلتھ سروس پروائیڈرز ایںڈ فیسیلیٹیز میں اسلحہ لیکر آنے کی ممانعت ہوگی اور خلاف ورزی قابل سزا جرم ہوگا سندھ ہیلتھ کیئر سروس پروائیڈرز اینڈ فیسیلیٹیز ایکٹ کے تحت تشدد کرنے یا اکسانے پر کی کوشش پر جرمانہ و قید کی سزا ہوگی اسپتال میں عملے کو ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے پر چھ ماہ سزا یا پچاس ہزار روپے تک جرمانہ مجوزہ قانون میں تجویز کیاگیا ہے ہیلتھ کیئر سروس پرووائیڈر کو تشدد کرنے پر اور زخمی کرنے پر تین سال تک قید کی سزا ہوگی سندھ ہیلتھ کیئر سروس پروائیڈرز اینڈ فیسیلیٹیز ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت اسپتال میں ہنگامہ کرنے ،عمارت یا املاک کو نقصان پہنچانے پر ایک سال سے تین سال تک قید یا پچاس ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیاجائےگا۔

Share            News         Social       Media