01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے اب وہ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے مسلسل آرڈیننس لارہی ہے ۔ حکومت نے اپنے چہیتے چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا غیر آئینی فیصلہ کیا ہے ۔اس اقدام کے ذریعے آئین کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف ہیلی کاپٹر کیس ہے اورپشاور بی آرٹی سے بڑا کرپشن کیس ملک میں کوئی اور نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول ادویات گندم اسکینڈل میں کون ملوث ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے تو مماسک تک میں کرپشن کی ہے ۔حکومت کو ان کے وزرا کو چیئرمین نیب کے قصیدے پڑھنے کی آخر کیا ضرورت آن پڑی ہے ۔ یہ لوگ دو سال میں خورشید شاہ پر کوئی جرم ثابت نہیں کرسکے۔شازیہ مری نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا سن کر پی ٹی آئی کی جان نکلتی ہے ،پی ٹی آئی اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دہشت گردوں اور قاتلوں سے بات کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے ووٹ سے حکومت میں نہیں آئے ۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کے بجائے فوجیوں اور سویلین کے قاتلوں سے بات کرنے کو تیار ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ادارے کسی شخص کے محتاج نہیں ہوتے چیئرمین نیب کو توسیع کی چمک دکھائی جارہی ہے ۔چیئرمین نیب نے اپنی کارکردگی سے خود کو متنازعہ بنایاہے وہ اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔ان کی وجہ سے ان کا ادارہ بھی متنازع ہوچکا ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نیب آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔نیب آرڈیننس کے ذریعے وزر مشیروں کو ریلیف دےا گیاہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب میں کام کرنےوالوں کی مراعات کا بھی احتساب ہونا چاہئے ہم ہر فورم پر نیب آرڈیننس کی مخالفت کریں گے ۔پی پی رہنما نے یاد دلایا کہ عارف علوی جب اپوزیشن میں تھے تو بڑی باتیں کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جوکر ٹرینڈ ایوان صدر تک پہنچ گیاہے۔شازیہ مری نے کہا کہ لگتاہے کہ عارف علوی پڑھے بغیر آرڈیننس دستخط کردیتے ہیں۔ان سے درخواست ہے کہ وہ منشی بن کر کام نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپوزیشن کے مشترکہ لیڈر ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن مضبوط اور مشترکہ حکمت عملی بنائے ۔شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم ایک کیس کی وجہ سے کیلفورنیا نہیں جاسکتے ۔اب تک عمران خان خصوصی اجازت لیکرصرف امریکہ کا ایک مرتبہ دورہ کرسکے ہیں۔

Share            News         Social       Media