لاہور: مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت مخالف احتجاج لانگ مارچ میں تبدیل ہوا تو اس کیلئے میاں نواز شریف لندن سے وطن واپس آ سکتے ہیں۔
یہ اہم انکشاف مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد کے تحت آج حکومت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا ہے لیکن اگر اسے لانگ مارچ میں بدلا گیا تو اس کی قیادت میاں شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی جبکہ اس اہم مرحلے میں پارٹی قائد نواز شریف کی بھی وطن واپسی ہو سکتی ہے۔