29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لئے مشکل دن شروع ہوتے دکھائی دے رہےہیں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان فاصلے کم اور قربت بڑھ رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں دوبارہ ایک پلیٹ فارم پر ہونگی اور کبھی ایوان تو کبھی میدان میں پی ٹی آئی حکومت کو اپوزیشن کا سامنا کرنا ہوگا حالیہ چند دنوں میں پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے بعد اب اپوزیشن کی صفوں میں یکسوئی اور اتفاق رائے کی کیفیت ہےپارلیمان میں پیپلزپارٹی،پی ڈی ایم اور دیگر آزاد ارکان مشترکہ حکمت عملی کے تحت حکومت کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں عددی برتری اور ٹیلفونک پیغام رسانی کے سبب پی ٹی آئی حکومت کے لئے عارضی ریلیف ضرورآجاتاہے مگر اب اسلام آباد کی صورتحال دیکھ کر یہ اندازہ لگانا کسی قدر مشکل نہیں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ٹی آئی کو اپنی صفوں میں باغیوں کی خبریں مل سکتی ہیں اور اتحادی جو ابھی تک کسی بندھن سے بندھے ہوئے ہیں وہ بھی بدلتے موسم کے ساتھ تیور بدلیں گے اپوزیشن جماعتوں نے ایوا ن کے بعد میدان میں آنے کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں پشاور اور لاہور ریلیوں کے بعد پی ڈی ایم جلد اسلام آباد مارچ کا اعلان کرے گی۔

Share            News         Social       Media